زینب مجرم سے مانوس ہے،مجرم کوئی آس پاس کا ہے،زینب آخری بار اپنے کزن کے ساتھ گھر سے گئی تھی جو خود ابھی بچہ ہے
قصور مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے وقوعے کے حوالے سے اہم انکشافات کر دئیے۔انکا کہنا تھا کہ زینب مجرم سے مانوس ہے،مجرم کوئی آس پاس کا ہے،زینب آخری بار اپنے کزن کے ساتھ گھر سے گئی تھی جو خود ابھی بچہ ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور واقعے کی مظلومہ و مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے وقوعے کے حوالے سے اہم انکشافات کر دئیے۔
انکا کہنا تھا کہ زینب مجرم سے مانوس ہے،مجرم کوئی آس پاس کا ہےاگر مجرم بچی سے ناواقف ہوتا تو اسے زیادتی کے بعد چھوڑ دیتا قتل نہ کرتا۔زینب آخری بار اپنے کزن کے ساتھ گھر سے گئی تھی جو خود ابھی بچہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ قصور میں ہونے والا پہلا واقعہ نہیں یہاں پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ خوف انکے دل میں پہلے سے موجود تھا اس لیے بچی کو سکول لینے اور چھوڑنے خود جاتا۔جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت عمرے کی ادائیگی پر گیا ہوا تھا۔انہوں نے انتظامیہ کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئےکہ ہمیں بس انصاف چاہیے۔
No comments:
Post a Comment