زینب کے لکھے گئے آخری الفاظ


لاہورگزشتہ روز پنجاب کے علاقے قصور میں ننھی معصوم زینب کے ساتھ کی جانے والی زیادتی پر سارا قصور شہر سوگوار ہے وہی پر زینب کا آخری ہوم ورک دیکھ کر
ہر آنکھ اشک بار ہو گئی ۔ننھی زینب کے لکھے گئے آخری الفاظ نے ہر کسی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ،ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح سے اس کے اسکول بیگ میں موجود تھی جن پر 4جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہے اور یہ وہی روز ہے جب زینب کو اغوا کیا گیا اور پھر اس کی بعد زینب کبھی بھی گھر واپس نہیں آ سکی ۔

زینب کی کاپیوں پر لکھی تحریر کچھ یوں ہے کہ 
1 ۔ میں ایک لڑکی ہوں 
2۔میرا نام زینب ہے 
3۔میرے والد کا نام امین ہے 

میری عمر سات سال ہے 
5۔میں قصور میں رہتی ہوں 
6۔میں الفاروق اسکول میں پڑھتی ہوں 
7۔مجھے آم بہت پسند ہیں 
زینب کے تحریر کردہ یہ جملے اب بھی موجود ہیں جو ہمیں جھنجھوڑ جنجھوڑ کر یہ بتاتے رہیں گے زینب ایک پاکستانی بچی تھی جس کی معصومیت، اس کے بچپن کو ہمارے ہی معاشرے کے ایک درندے نے چھین لیا

No comments:

Post a Comment