بریکنگ نیوز: 7 سالہ پھولوں جیسی زینب کا قاتل گرفتار
، یہ درندہ دراصل کون ہے؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) زینب کے قتل کی گرفتاری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری
کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے نے ایک طرف انسانیت کو خون کے آنسو رلا دئیے تو دوسری جانب ارباب اقتدار کو بھی وقتی ہوش آگیا۔میڈیا کی جانب سے معاملے کو اٹھاتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت متعدد حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زینب کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم مظلومہ بچی زینب کا قریبی رشتہ دار ہے ۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود پریس کانفرنس کر کے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معروف قانون دان اور سینئروکیل احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیا ہے،فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہاکہ میں چیف جسٹس پاکستان کوازخود نوٹس لینے کا شکریہ اداکرنے گیاتھا تومجھے چیف جسٹس پاکستان نے خوشخبری دی ہے کہ ملزم گرفتار ہوگیا ہے۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیا ہے۔ فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔
No comments:
Post a Comment