اسلام آباد (24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر فضا میں اچانک خراب
ہو گیا تاہم اس کے نتیجے میں وہ اور ان کے ساتھ محفوظ لوگ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنماﺅں عامر کیانی اور اسحاق خاکوانی کے ہمراہ پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے سیال شریف جا رہے تھے کہ راستے میں مندرا کے مقام پر ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔پائلٹ نے بڑی مہارت کے ساتھ ہیلی کاپٹر کو زمین پر اتار لیا اور اس طرح وہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔
No comments:
Post a Comment