پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کے مطابق
ایک نوجوان نے مبینہ طور پر رشتہ دینے سے انکار پر مقامی رقاصہ اور ان کے والد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔
ایک نوجوان نے مبینہ طور پر رشتہ دینے سے انکار پر مقامی رقاصہ اور ان کے والد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے مبینہ طور پر رشتہ دینے سے انکار پر مقامی رقاصہ اور ان کے والد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے جبکہ بعد میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پشاور شہر کے گنجان آباد علاقے کاکشال گلدرہ چوک میں یکہ توت پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
یکہ توت پولیس سٹشین کے ایک اہلکار گلفام خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ارمڑ کے علاقے کے ایک نوجوان علی اکبر آفریدی کی پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک مقامی رقاصہ بریشنہ سے دوستی تھی اور ان سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا تاہم خاتون کے والد رشتہ دینے سے انکاری تھے۔
انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح نوجوان رقاصہ کے گھر میں داخل ہوا اور اس دوران ان کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر نوجوان نے غصے میں آکر چھریوں کے وار کرکے رقاصہ کے والد کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران رقاصہ بھی والد کو بچانے کےلیے دوڑی پڑی لیکن اس دوران نوجوان نے اپنی محبوبہ کو بھی معاف نہیں کیا اور ان پر بھی چھریوں کے متعدد وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگئیں۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جس وقت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا عین اس وقت نوجوان علی اکبر نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا جبکہ رقاصہ اور ان کے والد بھی بعد میں ہپستال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑگئے۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں جبکہ اس واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مقامی رقاصہ بریشنہ کی عمر بیس سال کے لگ بھگ تھی اور ان کی نوجوان علی اکبر سے کافی عرصے سے دوستی تھی تاہم ان کے والد اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکاری تھے۔
No comments:
Post a Comment