بھارت سے شکست،پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ سے باہر

اذلان:ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری25ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت نے5کے مقابلے میں 1گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
بھارتی کھلاڑی میچ میں پاکستان ٹیم پر مکمل حاوی رہے،نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ٹیم نے میچ میں مکمل طورپر دفاعی پوزیشن اختیار کیے رہے تاہم بلیو شرٹس کے خلاف ان کی یہ حکمت عملی ناکام رہی۔
بھارتی ٹیم نےمیچ کا پہلا گول پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں کرکے0-1کی برتری حاصل کی،کھیل کے ساتویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور برابرکردیا جس کےبعد دسویں منٹ میں بھارت نے ایک گول کرکے پھر سے برتری حاصل کرلی۔
پہلےہاف تک دونوں ٹیموں کا اسکور1-2رہا لیکن دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتےہوئے یکے بعد دیگرے 3گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
شکست کے بعد پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔
ایونٹ میں گرین شرٹس کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے،اس سے قبل اسے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو جاپان اور ملائیشیا کے خلاف میچز کھیلنے ہوں گے تاہم اس کی اہمیت رسمی ہوگی۔
یادرہےکہ اذلان شاہ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 13بار مدمقابل آچکی ہیں جس میں سے8بار بھارت فاتح رہا جب کہ 4میں پاکستان کو کامیابی ملی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

No comments:

Post a Comment