ممبئی:
سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ وہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں جب کہ مادھوری ڈکشٹ سمیت بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے باعث بھی سنجے دت خبروں میں رہے۔
No comments:
Post a Comment